جھنگ :ڈپٹی کمشنر کا کلینک آن ویل پراجیکٹ کے جائزہ کیلئے دورہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلینک آن ویل پراجیکٹ،شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہمی جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ایم عمیر نے سول لائن ایریا میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ انہوں نے ادویات، الٹراساونڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو موقع پر چیک کیا اور شہریوں سے پراجیکٹ بارے فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر سٹاف نے علاج معالجہ کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کلینک آن ویل پراجیکٹ میں شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر،خون کی کمی کے ٹیسٹ،بچوں میں غذائی کمی کا معائنہ شامل ہیں اور اس حوالہ سے حاملہ خواتین کو مفید مشورے دیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلینک آن ویل پراجیکٹ کے تحت مرحلہ وار ایمبولینسز ضلع کے تمام علاقوں میں بھیجی جارہی ہیں، پراجیکٹ کے ثمرات ہر صورت لوگوں تک پہنچانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔