اسسٹنٹ کمشنرجڑانولہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کااچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنرجڑانولہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کااچانک دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرجڑانولہ/ ایڈ منسٹریٹر رانا صفدر شبیرکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کااچانک دورہ، مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔

،اور مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ کرنے کیلئے پہنچ گئے ۔انہوں نے دورہ کے موقع پر مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے اِسے تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے لواحقین سے مسائل اور ادویات کی فراہمی بارے گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی بہترین ایڈمنسٹریشن پر ایم ایس ڈاکٹررانا عبدالواجد کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کو فراہم کردہ مفت ادویات کی فراہمی اولیں ترجیح ہے ،انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز کو مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں