ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ ،ہدایات جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا، ڈپٹی کمشنر نے انتظامی و طبی امور پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔۔
ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے مختلف وارڈ ز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے علاج معالجہ کی سہولتوں اور ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔انہوں نے اس موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں جبکہ 60بیڈ پر مشتمل نئے سرجیکل ٹاور کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا ، ایم ایس ڈاکٹر احمد خان ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ایکسین بلڈنگ عدنان و دیگر انتظامی امور کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے ایم ایس و دیگر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و سٹاف کی مکمل حاضری اور مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ پر ذمہ دارانہ توجہ ہونی چاہیے ،پنجاب حکومت کے وسیع تر طبی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک پہنچانے کے لئے پورے جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں،انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی وتشخیصی سہولیات کی فراہمی کے وسیع منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین بلڈنگ کو سرجیکل ٹاور کے کام کو جلد مکمل کر کے فنگشنل کرنے کی ہدایت کی۔