مسافروں کی تذلیل برداشت نہیں کرینگے :ڈی ایس پی ٹریفک پولیس

 مسافروں کی تذلیل برداشت نہیں کرینگے :ڈی ایس پی ٹریفک پولیس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ آصف رحیم بٹ نے کہا ہے۔

 کہ بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرنا انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہے ،جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بسوں ،ویگنوں میں اوور لوڈنگ کیخلاف جاری مہم کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے  مزید کہا کہ اوورلوڈنگ کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں