پیرمحل :تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیرمحل :تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیرمحل (نمائندہ دنیا )چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی پیرمحل حبیب اللہ کی ہدایت پر انکروچمنٹ عملہ کی کارروائی۔

، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق طاہر مجید انکروچمنٹ انسپکٹر کی زیر قیادت محمد رضوان نقشبند ی ، باباعدنان ساگر اوردیگر پر مشتمل عملہ میونسپل کمیٹی نے خانجوان پلاٹ سی بھسی روڈ پردکانوں کے باہر چھپر اور تھڑا جات اور بھاری مشینری سے کباڑیوں کی دکانوں کو ختم کرواتے ہوئے سامان قبضہ میں لے لیا، شہر کی سماجی تنظیموں نے تجاوزات ختم کروانے پر میونسپل کمیٹی عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں