ٹھیکریوالا:ایوب ریسرچ کا ڈیلی ویجز ملازم واجبات کے حصول کیلئے خوار

ٹھیکریوالا:ایوب ریسرچ کا ڈیلی ویجز  ملازم واجبات کے حصول کیلئے خوار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ایوب ریسرچ کا ڈیلی ویجز ملازم واجبات کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایوب ریسرچ فیصل آباد میں ڈیلی بنیادوں پر بھرتی ملازم محمد خاں کے مطابق اس نے چھ ماہ تک بطور چوکیدار کام کیا جس کی تنخواہ کل 2 لاکھ روپے بنتی تھی جس میں سے اڑھائی ماہ کی تنخواہ چھیاسی ہزار روپے اسے دیدیئے گئے جبکہ باقی رقم 1 لاکھ بیس ہزار تاحال نہیں مل سکی، جس کا تقاضا متعلقہ افسر ڈائریکٹر شوگر کین سے کیا تو مذکورہ افسر میرے واجبات دینے سے انکاری ہوگیا ،وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام میری داد رسی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں