چنیوٹ :فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مردار اور بیمار جانوروں کا گوشت برآمد

 چنیوٹ :فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مردار اور بیمار جانوروں کا گوشت برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مردار اور بیمار جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے قائم غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر مُضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے نواحی علاقہ چکنمبر209 تارڑ میں واقع غیر قانونی مذبح خانے کو چیک کیا اور 30 کلو سے زائد مردار اور بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کروا دیا اور ملزمان کو حوالہ پولیس کر کے تھانہ لنگرانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمیں مختلف میٹ شاپس کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں۔قصابوں کی 75 گوشت کی دکانوں کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری اور 16 دکانوں کو کاؤنٹر فریم کی عدم موجودگی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 56ہزار روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں