کمالیہ :گھریلو ناچاقی پر لڑکے کا اقدام خودکشی

کمالیہ :گھریلو ناچاقی پر  لڑکے کا اقدام خودکشی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )گھریلو ناچاقی پر 17 سالہ لڑکے کا اقدام خودکشی، ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محلہ چڑھ کے رہائشی 17 سالہ لڑکے نعمان نے گھریلو ناچاقی اور بے روزگاری سے تنگ آ کرگزشتہ روز زہر نگل لیا ، جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔لڑکے کے اہلخانہ کے مطابق وہ اکثر پیسوں کے معاملے پر تنازعات کا شکار رہتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں