اسلامی قوانین سے روگردانی نہیں کرنے دینگے :ابتسام الٰہی

 اسلامی قوانین سے روگردانی نہیں کرنے دینگے :ابتسام الٰہی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین قرآن وسنہ موؤمنٹ پاکستان علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسلامی قوانین سے روگردانی نہیں کرنے دینگے۔۔۔

ہم سیاسی و سماجی جماعتوں کے ساتھ ملک کی بہتری، اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں،سودی لین دین، ظلم و زیادتی کے خلاف کام کرتے رہیں گے ۔ چنیوٹ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قادیانی یہودیوں کی طرح زبردستی لوگوں کو مذہب تبدیل کرواتے ہیں، دینی جماعتیں اپنے کارکنوں کو متحرک کررہی ہیں ،ملک کے مفاد کے لیے بعض دفعہ دینی جماعتوں کو کسی بھی پارٹی کے ساتھ مفاہمت کرنی پڑتی ہے ،تحریک انصاف کو بھی اپنے دامن کو وسیع کرنا چاہیے ،ملک میں انتشار پھیلانے والے قلیل تعداد میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں