چناب نگر میں پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار ،شراب برآمد

چناب نگر میں پولیس کی کارروائی  منشیات فروش گرفتار ،شراب برآمد

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس اہلکاروں نے ملزم اسحاق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 22 لٹر شراب برآمد کر لی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایس ایچ او چناب نگر شبیر قمر چھجو کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، عوام کیلئے میرے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں