مانیٹرنگ ،سپلائی بڑھنے سے سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں کمی

 مانیٹرنگ ،سپلائی بڑھنے سے سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں کمی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں سبزی منڈیوں میں مسلسل مانیٹرنگ اورسپلائی بڑھنے سے بنیادی سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار جھنگ روڈ کا دورہ کیا اورمختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے اشیا کی طلب ورسد کا ریکارڈ چیک کیااور کہا کہ پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے سپلائی میکنزم پرمسلسل گہری توجہ ہے ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسروں ا ور عملہ کو صبح وسہ پہر کے اوقات میں موقع پر موجود رہنے کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں