چنیوٹ :بھٹوں اور فیکٹریوں کا دھواں فضا میں زہر گھولنے لگا

چنیوٹ :بھٹوں اور فیکٹریوں کا دھواں فضا میں زہر گھولنے لگا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ اور گردونواح کی فضائمیں سموگ مسلسل بڑھ رہی ہے ،ضلع بھر میں واقع بھٹوں، مختلف فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلتا سیاہ دھواں فضا میں زہر گھولنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں محکمہ ماحولیات کی مبینہ غفلت کے باعث ضلع بھر کے متعدد اینٹوں کے بھٹوں سمیت فیکٹریاں زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے بھٹوں اور فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والے زہریلے کالے دھوئیں کی وجہ سے سموگ کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، سموگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ، آلودگی پھیلاتی اور دھواں چھوڑتی بسیں اور زہریلا کیمیکل زدہ دھواں چھوڑتی فیکٹریاں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ،بڑھتی ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کا سانس لینا دوبھر ہو چکا ہے جبکہ کیمیکل اور تعفن زدہ دھواں شہریوں میں ناک اور سانس کی بیماریوں کا موجب بن رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں