جڑانوالہ :جماعت الصالحین پاکستان کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

جڑانوالہ :جماعت الصالحین پاکستان کے  زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت الصالحین پاکستان سٹی جڑانوالہ کے زیر اہتمام حیدرگارڈن میں رائے شبیر حسین کے ڈیرہ پر محفل میلادمصطفی منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں تلاوت قرآن پاک قاری شیخ فردان آدم فرام افریقہ، قاری شیخ احمد رضافرام افغانستان، قاری محمد طاہر ، شیخ قاری محمد الدرونکی مصراور نعت رسول مقبول ؐ بابر علی سجن، زاہد علی زاہد، عثمان علی چشتی، ساجد علی چشتی نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب پیر محمد خالد سلطان سجادہ نشین دربار حضرت سلطان باہو ؒ نے فرمایا ۔ محفل میں سابق ایم این اے ملک نواب شیر وسیر ، اسد نیازی ، ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ،ڈاکٹر جمیل قادری ، ملک نعیم وفا و مقامی علمائے کرام سمیت معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں