چنیوٹ:ٹریفک پولیس کی کارروائیاں، گاڑیوں کے چالان

چنیوٹ:ٹریفک پولیس کی کارروائیاں، گاڑیوں کے چالان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے اقدامات جاری۔۔۔

 ڈی ایس پی ٹریفک بابر نواز کی سربراہی میں ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے خصوصی مہم کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ، رواں ماہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی 400 سے زائد گاڑیوں کے چالان اوران کو جرمانے کئے گئے ۔ رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی 1700 سے زائد گاڑیوں کے چالان جرمانے کئے گئے ، مسافر بسوں میں گنجائش سے زائد مسافر بٹھانے پر 100 سے زائد گاڑیوں کے چالان جرمانے کئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں، ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں