شور کوٹ :گندم کی پیداوار بارے اے سی کی زیر صدارت میٹنگ

شور کوٹ :گندم کی پیداوار بارے اے سی کی زیر صدارت میٹنگ

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )گندم کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرشور کوٹ لیفٹیننٹ (ر)اسفند یار کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد اعجاز صالح، عبدالرزاق کمبوہ، اشفاق حصاری، کاشتکار مہر عبدالرؤف سمیت دیگر کسانوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے آگاہی فراہم کرنے والی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں، حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 56 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ پورا کریں گے ،کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں