ڈی پی او ٹوبہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او ٹوبہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ ،جکھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی ،دوسری طرف ڈی پی او نے عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے۔۔۔

 تھانہ بھسی تحصیل کمالیہ میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن طارق محمود، ڈی ایس پی صدر شاہد حسین، ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی،ڈی ایس پی پیرمحل ریاض احمد، اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب، ڈی ایس آرگنائزڈ کرائم عبدالرؤف سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ڈکیت گینگز کو ٹریس آ ؤٹ کر کے گرفتار کرنے ،رسہ گیروں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں، اشتہاریوں اور جوا کروانے والے ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مقد مات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں،انہوں نے مقدمات کو فوری ٹریس کرنے ، مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا ،اس موقع پرضلع بھر کے پولیس افسران کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا ۔ دوسری طرف تھانہ بھسی تحصیل کمالیہ میں کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے اپنی مختلف شکایات اور مسائل پیش کئے ،ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سن کر موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کر دیئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں