ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈکو چیک کیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سرجیکل وارڈ کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تعمیری کاموں کو مقرر وقت پر مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں