موٹر وے پولیس کا تبلیغی مرکز میں روڈ سیفٹی بارے آگاہی سیشن

موٹر وے پولیس کا تبلیغی مرکز میں روڈ سیفٹی بارے آگاہی سیشن

پیرمحل (نمائندہ دنیا)موٹر وے پولیس کا تبلیغی مرکز میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا ،آنے والے تبلیغی اجتماع اور دھند/سموگ سیزن کے سلسلے میں عوام الناس کو آگاہی کے سلسلہ میں موٹروے پولیس ایم فور نے۔۔۔

 تبلیغی جماعت کے امیروں کے ساتھ سیکٹر M4 کے دائرہ اختیار میں واقع مرکز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں بنیادی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ موٹر ویز پر محفوظ سفر کے لیے روڈ سیفٹی کے طریقہ کار کی ہدایات دیتے ہوئے بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹریول ایڈوائزری اور 130 ہیلپ لائن کا صحیح استعمال کریں، گاڑی کی فٹنس چیک کریں، روانگی سے پہلے گاڑیوں کے ٹائر، لائٹس چیک کریں، جتماع کے سفر کے دوران کسی قسم کے رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں،مسافر اوور لوڈ کرنے کی گنجائش کے ایس او پیز پر عمل کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں