ٹوبہ:اسسٹنٹ کمشنر کاگورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ

 ٹوبہ:اسسٹنٹ کمشنر کاگورنمنٹ ہائی سکول کا اچانک دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 382 ج ب کا اچانک دورہ کیا۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری روم، ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کا کہنا تھا کہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈ مہیا کر رہی ہے ،معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں