ڈاکوؤں نے مووی میکر سے نقدی اور کیمرے چھین لئے

ڈاکوؤں نے مووی میکر سے  نقدی اور کیمرے چھین لئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈاکوؤں نے مووی میکر سے نقدی اور کیمرے چھین لئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔

 علی حیدر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھی کے ہمراہ مووی میکنگ کے کام کیلئے منصور آباد میں ایک تقریب میں گئے ہوئے تھے اور وہاں سے واپسی پر باغ والی بستی کے قریب مسلح ڈاکو ؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر ان سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیتی نقدی اور 5 لاکھ روپے زائد مالیت کے کیمرے چھین لئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں