خاتون کو گھر میں گھس کر ہراساں کرنے پر مقدمہ

خاتون کو گھر میں گھس کر  ہراساں کرنے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو گھر میں گھس کر ہراساں و پریشان کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے گرین ٹاوّن میں ستارا ناز نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم سکندر اعظم گھر میں داخل ہوگیااور اسے ہراساں و پریشان کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں