مخالفین کا ضلع کچہری میں خاتون پر تشدد ،زخمی کر دیا

مخالفین کا ضلع کچہری میں  خاتون پر تشدد ،زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ کی سماعت کیلئے ضلع کچہری میں آنے والے خاتون کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عشرت نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ سابقہ مقدمہ کی سماعت کیلئے ضلع کچہری آئی ہوئی تھی کہ اس دوران مخالفین نے اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طورپر زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں