موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کمالیہ میں مچھلی کی خرید و فروخت شروع

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کمالیہ میں مچھلی کی خرید و فروخت شروع

کمالیہ (نمائندہ دنیا )موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کمالیہ میں مچھلی کی خرید و فروخت، سڑکوں پر سٹال سج گئے ،خریداروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ۔

 تفصیلات کے مطابق موسمی تبدیل ہوتے ہی مچھلی کی خرید و فروخت شروع ہو گئی، مچھلی کے شکار پر لگی پابندی ختم ہونے اور موسم سرما کا آغاز ہونے پرکمالیہ کی مختلف شاہراہوں اور نواحی علاقوں میں مچھلی کی خرید و فروخت کیلئے دکانیں اور ریڑھیاں سج چکی ہیں، دکانوں اور ریڑھیوں کے علاوہ گلی محلوں میں بھی مچھلی فروخت کی جا رہی ہے ۔مچھلی کھانے کے شوقین افراد مچھلی خرید رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں