ٹھیکریوالا:پولیس کی کارروائی 120 لٹر شراب برآمد،ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا:پولیس کی کارروائی 120 لٹر شراب برآمد،ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا پولیس نے 120 لٹر شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا پولیس کی ذیلی چوکی پینسرہ کے انچارج اے ایس آئی محمد نواز نے خفیہ اطلاع پر چک 276 ج۔ب کے زیر تعمیر مکان پر کارروائی کے دوران ملزم شاہد سکنہ 275 ج۔ب پینسرہ کے قبضہ سے ڈرم میں موجود 120 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی، ملزم کومقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں