ٹوبہ :گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 ٹوبہ :گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایات پر گیس ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔

اس سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے LPG ری فلنگ میں ملوث 9 مقامات کو سیل کردیااور ری فلنگ کا سامان قبضے میں لے لیا۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی سخت ہدایات پر گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں