اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کاعلی الصبح سبزی منڈیوں کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کاعلی الصبح سبزی منڈیوں کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی منڈیوں کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر سبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے اشیاءکی طلب و رسد کا ریکارڈ چیک کیا اور کہا کہ پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے سپلائی میکنزم پر مسلسل گہر ی توجہ ہے ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو صبح و سہ پہر کے اوقات میں موقع پر موجود رہنے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد ترجیح ہے ،صارفین کو معیاری اشیاءمقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تمام مشینری سرگرم ہے ، گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے کہا کہ تحصیل بھر میں سبزی منڈیوں میں مسلسل مانیٹرنگ اور سپلائی بڑھنے سے بنیادی سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں