ماموں کانجن:سید ولی شاہ کا 34واں عرس مبارک 30 اکتوبر کو ہوگا

ماموں کانجن:سید ولی شاہ کا 34واں  عرس مبارک 30 اکتوبر کو ہوگا

مامو ں کانجن(نمائندہ دنیا)سید ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکار ؒکا 34واں سالانہ عرس مبارک اور محفل میلاد 30 اکتوبر بروز بدھ مرکز اہل سنت وجماعت برکات العلوم ماموں کانجن میں منعقد ہو گی۔۔

تقریب کی سرپرستی مفتی برکت علی رضوی اور انتظامات کی نگرانی صدر جماعت اہل سنت ماموں کا نجن پیرزادہ قاری مفتی عتیق الرحمن کرینگے ،محفل میلاد میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری شہبازحاصل کرینگے ، نعت رسول مقبول احمد غوث قادری پیش کرینگے ،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب ہوگا،مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت صلابت حسین گجر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں