بلوچنی میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان، شہری بے بس

بلوچنی میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان، شہری بے بس

بلوچنی(نمائندہ دنیا )بلوچنی و گردو نواح میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر،دکان دار پھلوں،سبزیوں ا وردیگر اشیائے خورونوش کی منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگے ۔

 تفصیلات کے مطابق بلوچنی،جوہل وگردو نواح میں انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی،دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔قصاب چھوٹا گوشت 2200 ،بڑا 1100روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ سبزی فروخت کرنیوالے بھی بے لگام ہو چکے ہیں، مونگرے 500،گوبھی 200،آلو 200 اورپیاز200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، دیگر روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ چکی ہیں جس سے دیہاڑی دار،مزدور اور ملازم پیشہ افراد پس کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کبھی کبھار چکر لگا کر چند دکانداروں کو معمولی جرمانہ کرکے کارروائی ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے دکاندار بعد میں دھڑلے سے من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباد سمیت دیگر حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں