کشمیریوں سے یکجہتی :ٹوبہ ،پیرمحل ،کمالیہ میں بھی ریلیاں، سیمینار

کشمیریوں سے یکجہتی :ٹوبہ ،پیرمحل ،کمالیہ میں بھی ریلیاں، سیمینار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پیرمحل،کمالیہ،جکھڑ ( نمائندگان دنیا)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پیر محل، کمالیہ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا۔۔

اس موقع پر ٹوبہ کے ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور احتجاجی واک کااہتمام کیا گیا ،جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جمیل حیدر شاہ ،ایم پی اے امجد علی جاوید ،ڈی ایس پی ملک شاہد حسین ،سی ای او ایجو کیشن عقیلہ انتخاب سمیت دیگر افسران اور شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امجد علی جاوید نے خطاب میں کہا کہ جلد مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ادھر پیرمحل میں اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان ، ڈی ایس پی ملک ریاض ، ڈاکٹر مزمل ،میاں اسد حفیظ اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء مختلف بازاروں کا چکر لگانے کے بعد مرکزی چوک میں جمع ہو گئے جہاں مقررین نے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مجر مانہ غفلت کے مترادف ہے ۔ادھر کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز آویزاں کئے گئے جبکہ پی ایس ٹی کالج میں سیمینار منعقد ہوا جس میں طاہر فاروق ،پرنسپل کالج رانا ذوالفقار ،میونسپل آفیسر فنانس حافظ مسعود جیلانی ،دیگر محکموں کے افسران، ملازمین اور طلباء سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں