گوجرہ :متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی اور اشیاء سے محروم

گوجرہ :متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی اور اشیاء سے محروم

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محرو م کر دیا۔معلوم ہواہے ۔۔۔

کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے گلشن ابو بکرکے رہائشی ذیشان کی فاریسی میں گھس کر وہاں موجود تمام افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیااور 3 لاکھ روپے نقدی،تین قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے ، ادھر چک نمبر421ج ب کے رہائشی عمران اکبر سے چک نمبر354ج ۔ب قادرآباد میں امباں والی پلی کے قریب 60ہزارروپے نقدی لوٹ لی گئی۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے محلہ قادری دربار کے تنویر احمد کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے ،چک نمبر 424 ج۔ ب کے یونس سرفراز کی بھی موٹر سا ئیکل گھر کے باہر سے اور چک نمبر154گ ب کے بلال کی موٹر سائیکل چمنی پیر روڈ سے چور ی کر لی اور فرار ہو گئے ۔تھانہ سٹی وصدرپولیس گوجرہ نے اطلاع ملنے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں