جھنگ :ڈاکوؤں کا مزاحمت پر تشدد راہگیر زخمی،موٹر سائیکل چھین کر فرار

جھنگ :ڈاکوؤں کا مزاحمت پر تشدد   راہگیر زخمی،موٹر سائیکل چھین کر فرار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈاکوؤں نے مزاحمت پر راہگیر کو تشدد کرکے زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ جھنگ ٹوبہ روڈ مانک موڑ کے قریب تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار 40سالہ محمد شریف کوگن پوائنٹ پر روک لیا اور تشدد کر کے زخمی کر دیا اور بعدازاں اس سے موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہو گئے ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ،دوسری طرف پولیس نے بھی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں