ڈرینج سب ڈویژن خیر والا کے ملازمین میں حفاظتی سامان تقسیم

 ڈرینج سب ڈویژن خیر والا کے  ملازمین میں حفاظتی سامان تقسیم

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ایس ڈی او ڈرینج سب ڈویژن خیر والا فیصل آباد ڈویژن محمد خان نے کینال ریسٹ ہاؤس ٹھیکریوالا میں پاکستان ایریگیشن ایمپلائز پاور یونین(سی بی اے )کے زیر اہتمام ملازمین میں حفاظتی سامان تقسیم کر دیا۔۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ایکسئین رانا کاشف،سینئر نائب صدر شفیق خان،محمد کاشف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ایس ڈی او محمد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ محنتی ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں، ملازمینمحنت و لگن سے اپنا کام کریں ،محکمہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا ـ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں