جکھڑ :تحریک لبیک پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی

جکھڑ :تحریک لبیک پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی

جکھڑ (سٹی رپورٹر )تحریک لبیک پاکستان کی فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی ، شرکاء نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کمالیہ میں فلسطینی بہن، بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، پیر سید طاہر محی الدین ، علامہ حامد حسن چشتی، بابا سلیم کمبوہ، الیاس ڈوگر، ملک محسن اور علیم غازی سمیت دیگر کی زیر قیادت ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی سے خطاب میں پیر طاہر محی الدین نے کہا کہ فلسطین کے معصوم اور نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے مظالم حد سے تجاوز کر چکے ، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے مظالم بند کروانے اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں