ریڑھی پر لاؤڈ سپیکر لگا کر سامان بیچنے والے2 افراد گرفتار

ریڑھی پر لاؤڈ سپیکر لگا کر سامان  بیچنے والے2 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریڑھی پر لاؤڈ سپیکر لگا کر سامان بیچنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ پہاڑی والی گراؤنڈ کے ۔۔

قریب محمد آصف اور محمد احمد نامی ریڑھی بانوں کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے سبزی اور دیگر سامان فروخت کیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرکے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں