چینیوں سمیت غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

چینیوں سمیت  غیر  ملکیوں  کی  حفاظت  کو  یقینی  بنانے  کیلئے  سرچ  آپریشنز  کا سلسلہ  شروع  کر دیا  گیا

فیصل آباد(عبدالباسط سے )فیصل اباد میں مقیم چائنیز اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے اقدامات مزید بہتر کر دیئے گئے ۔

شر پسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفت میں لینے کے لئے سرچ آپریشنز کئے جانے لگے ہیں۔ فیصل آباد میں چائنیز اور دیگر ممالک کے باشندے روزگار اور تعلیم کے حصول کے لئے مقیم ہیں۔غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی مکمل فہرستیں تیار کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ جات کو ارسال کی جاتی ہیں سکیورٹی کو پہلے سے بھی بہتر بنانے کیلئے سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ فیڈمک، ساہیانوالہ، جھمرہ، جڑانوالہ ڈویژن، صدر ڈویژن ، اقبال ڈویژن اور دیگر علاقوں میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ اور کسی بھی قسم کا کریمینل ریکارڈ نکلنے پر مشکوک افراد اور ملز موں کو حراست میں لے لیا جاتا ہے ۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر غیر ملکی باشندوں کی جانب سے بھی پولیس کو سراہاجا رہا ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں