لائل پور میوزیم فیصل آباد کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

 لائل پور میوزیم فیصل آباد  کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر لائل پور میوزیم فیصل آباد کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی ۔۔

جس کی قیادت ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضانے کی۔ریلی میں میوزیم کے سٹاف ممبران کے علاوہ طلبا وطالبات نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔فضا انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں