چنیوٹ:شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

چنیوٹ:شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کی  برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہید کانسٹیبل اعجاز احمد کی برسی گزشتہ روز 27 اکتوبر کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی بھوانہ سجاد حسین و دیگر افسران شہید کے گھر پہنچ گئے ، پولیس افسران نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی اورانہیں تحائف پیش کئے جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔واضع رہے کانسٹیبل اعجاز احمد 2011 ئمیں اشتہاریوں سے مقابلہ کے دوران شہید ہو گئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے ، شہداء کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں