ایڈمنسٹریٹرز کی کمزور گرفت،یونین کونسل دفاتر میں مسائل

ایڈمنسٹریٹرز کی کمزور گرفت،یونین کونسل دفاتر میں مسائل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرز کی کمزور گرفت یونین کونسل دفاتر کے مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا سیکرٹریز سرکاری فیسوں کی آڑ میں دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور ایڈمنسٹریٹرز خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

یونین کونسلز میں سیکرٹریز کا دفاتر سے غائب رہنا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے شہریوں کو خوار کرنا معمول بن چکا ہے لیکن ایڈمنسٹریٹرز و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا جس کی وجہ سے سیکرٹریز کو کھلی چھوٹ مل چکی ہے اور شہریوں کو خوار ہونا پڑرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں