ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا دورہ ، پروڈکشن یو نٹ پر چھاپہ ، جر مانہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا دورہ ، پروڈکشن یو نٹ پر چھاپہ ، جر مانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدنے فیصل آباد کا دورہ کیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی جھمرہ میں کریک ڈاؤن کرکے ناقص اشیا خورونوش بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔

سٹارچ پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ کے دوران مالک کو10لاکھ کے جرمانے عائد کیا۔18ہزار کلو کیڑا (سسری)لگی مکئی ضبط،1640 لٹر ایکسپائر کیمیکل تلف کرادیا۔یونٹ میں ایکسپائر اور فریش مال کے لئے الگ سیکشن موجود نہ تھا۔ٹوٹے فرش پر گندا پانی، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بہتات تھی ۔ڈی جی نے بتایا کہ فوڈ اور انڈسٹریل گریڈ سٹارچ کی پیکنگ کیلئے ایک پیکنگ لائن استعمال کی جا رہی تھی۔لازم ریکارڈ،کیمیکلز پر انتہائی ضروری لیبلنگ موجود نہ تھی ۔ خراب مکئی سے فوڈ گریڈ سٹارچ بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھی۔قوانین کے خلاف کاروبار کرنے والوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لئے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد انتہائی لازم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں