ایس پی اقبال ٹاؤن عابد حسین کی اچانک تھانہ ٹھیکریوالا آمد
پینسرہ(نمائندہ دنیا )ایس پی اقبال ٹاؤن عابد حسین ظفر نے گزشتہ روز اچانک تھانہ ٹھیکریوالا کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا شاہد اعوان۔۔۔
، انچارج انویسٹی گیشن ، محرر رانا زوار حسین،محمد ذوہیب، احسان، نواز، اختر، سہیل اختر،مظہر اقبال کمبوہ،ودیگر افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایس پی عابد ظفر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ،جرائم پیشہ افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ علاقہ میں امن و امان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،قانون سب کیلئے برابر ہے۔