پیرمحل:میونسپل کمیٹی کے عملہ کا آپریشن ،ناجائز تجاوزات ختم

پیرمحل:میونسپل کمیٹی کے عملہ کا آپریشن ،ناجائز تجاوزات ختم

پیرمحل (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کے عملہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،ناجائز تجاوزات ختم کروا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل عدنان ثاقب کی ہدایت پرچیف آفیسر ڈاکٹر عمیر رضا ،انکروچمنٹ انسپکٹر طاہر مجید کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی کے عملہ نے گزشتہ روز مین بازار ، پرانی سبزی منڈی روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا، ڈاکٹر عمیرر ضا اور طاہر مجید کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی کے ملازمین رضوان نقشبند ی ، باباعدنان ساگر اور دیگر نے کارروائی کی، اس دوران بازار میں دکانوں کے باہر لگائے گئے سٹال اور تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا جبکہ پرانی سبزی منڈی روڈپر غیر قانونی ریڑھیوں اور ان پر لگی چھتریوں کو قبضہ میں لیکر دوبارہ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں