پیرمحل میں چوری کی 4 وارداتیں شہری لاکھوں کی اشیا سے محروم

پیرمحل میں چوری کی 4 وارداتیں شہری لاکھوں کی اشیا سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا )چوری کی 4 وارداتیں ،شہری لاکھوں مالیتی اشیا اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے چک نمبر744گ ب کے رہائشی علی شاہ کی ساڑھے 6لاکھ روپے مالیتیبھینس گھر کے باہر سے چوری کر لی۔ ادھر چک نمبر321گ ب کے رہائشی شوکت حنیف کے زرعی رقبہ سے ٹیوب ویل کے کمرہ سے 4 لاکھ 70ہزارروپے مالیتی انور ٹر، دوعددتار بیٹری،چک نمبر762گ ب کے رہائشی شہباز علی کا گھر کے باہر سے موٹرسائیکل جبکہ چک نمبر689گ۔ ب کے رہائشی اصغر علی کے احاطہ مویشیاں سے دولاکھ روپے مالیتی بچھڑا چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں