چناب نگر:بھٹہ مالکان کی لوٹ مار، اینٹیں مہنگے داموں فروخت

چناب نگر:بھٹہ مالکان کی لوٹ مار، اینٹیں مہنگے داموں فروخت

چناب نگر(نامہ نگار )بھٹہ خشت مالکان نے لوٹ مچادی، اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کر دیئے ، اول اینٹ 20 ہزار، دوئم اینٹ 15 ہزار اور کھنگر اینٹ کا ریٹ 13 ہزار روپے مقرر کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ۔ ش

چناب نگر(نامہ نگار )بھٹہ خشت مالکان نے لوٹ مچادی، اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کر دیئے ، اول اینٹ 20 ہزار، دوئم اینٹ 15 ہزار اور کھنگر اینٹ کا ریٹ 13 ہزار روپے مقرر کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر اور اس کے گرد و نواح میں بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ،ہر بھٹے کا ریٹ الگ اور اینٹ کے سائز اور پکائی میں بھی فرق ہے ۔مجموعی طور اکثربھٹوں پر اول اینٹ کا ریٹ 20 ہزار روپے ، دوئم اینٹ کا ریٹ 15 ہزار روپے جبکہ گھنگر اینٹ کا ریٹ 13 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔اگر کوئی شہری حکومت کے مقرر کردہ نرخوں بابت بات کرے تو مالکان اینٹیں دینے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ بھٹہ مالکان سرا سر ناانصافی کر رہے ہیں،ڈ پٹی کمشنر نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں