ماموں کانجن میں اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، نواحی چک 509 گ۔ ب میں ڈیرہ کاہلوں ہاؤس پر اساتذہ کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان تھے ۔
اس موقع پر ہمایوں اختر خان،چودھری رضون کاہلوں ،چودھری عثمان کاہلوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے رہنما ہیں، ان کی حو صلہ افزائی کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے ۔چودھری رضون کاہلوں نے اعلان کیا کہ ماموں کانجن سے جو بھی طالبعلم بورڈ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرے گا اسے گولڈ میڈل سے نوازاجائے گا اور اس کے استاد کو بیسٹ ٹیچر کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔