انسداد پولیو مہم اختتام پذیر،100فیصد ہدف حاصل

 انسداد پولیو مہم اختتام پذیر،100فیصد ہدف حاصل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیرہوگئی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ6 ہزار976 بچوں کو قطرے پلاکر100.4فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔

مہم کا ٹارگٹ 16 لاکھ401 بچے تھا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کی سو فیصد کامیابی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ کے یونین کونسل سیکرٹریز کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ سیکرٹری یونین کونسلز نے یوسی ایم اوز کے شانہ بشانہ مہم میں خدمات انجام دیں تاہم کسی بھی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کی تلاش جاری رکھیں اور انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موثر مائیکروپلاننگ اہداف کی تکمیل کی ضمانت ہے۔ آئندہ بھی اسی جذبے سے سروسز فراہم کی جائیں،وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں