جڑانوالہ :بازار جاتے قتل ہو نے والی خاتون کھرڑیانوالہ کی رہائشی نکلی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گھر سے بازار جاتے قتل ہونیوالی شادی شدہ خاتون غوثیہ کالونی کھرڑیانوالہ کی رہائشی نکلی۔
،پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم ملز موں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 106 ر ب جی سی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کر دیا خاتون نسرین بی بی کی 4 سال قبل غوثیہ کالونی کھرڑیانوالہ کے رہائشی منان شہزاد کیساتھ ہوئی تھی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دی ہے ۔