تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے گینگ کا سر غنہ گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرگودھا روڈ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے منظم گینگ کے سرغنہ کو حراست میں لے کر اسکے قبضے سے 2کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے ایس ایچ او ر ائے آصف کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا ساجد اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کارر وائی کرتے ہوئے ملزم رضا کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے تلاشی کے دوران دو کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او رائے آصف کے مطابق ملزم کی جانب سے منظم نیٹ ورک کی صورت میں مختلف تعلیمی اداروں کے اندر منشیات سپلائی کی جارہی تھی۔ گرفتار ملزم منظم گینگ کا سرغنہ ہے جس کی مدد سے مزید ملز موں کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کا بھی امکان ہے ۔