لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کیلئے رجسٹریشن شروع :ڈاکٹر یوجین
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک چنیوٹ ڈاکٹر یوجین سہیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کیلئے رجسٹریشن کا عمل5نومبر سے شروع ہو چکا۔
اس کارڈ کا مقصد مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی معیشت کو مزید استحکام دینا ہے ، لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال حضرات کو مالی معاونت، مویشیوں کی صحت و خوراک کیلئے سبسڈی اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار نہایت آسان ہے ،مویشی پال حضرات کو صرفPLCاپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر SMS کرنا ہوگا، رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد انہیں کارڈ فراہم کیا جائے گا، پروگرام میں درخواست کے لیے 5سے 10 کٹڑے یا بچھڑے رکھنے والے افراد اہل ہیں، فی جانور 27ہزار روپے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا، جو 4 ماہ کیلئے بلاسود ہوگا ۔