فوڈ اتھارٹی کا جعل سازی کرنیوالوںکیخلاف آپریشن تیز
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بچوں کے پسندیدہ پاپڑ میں جعل سازی کرنے والوں خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کالج روڈ اقبال ٹاؤن میں واقع سنیکس یونٹ پر چھاپہ مارااورناقص انتظامات پر یونٹ بند، مقدمہ درج اوردوافراد کو گرفتارکرادیا گیا۔ کارروائی کے دوران دومن سے زائد گندا آئل،20 بیگ بیسن،3مکسر،مشین ضبط اوربھاری مقدار میں ممنوعہ رنگ تلف کردیا گیا۔