ہمایوں اختر خان نے این اے 97 میں مصروف دن گزارا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے اپنے حلقہ این اے 97 میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف دن گزارا۔
اس موقع پر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ عوام اپنی محرومیوں کے اصل ذمہ داروں کے چہروں سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ سیاست اصل میں عوام کی خدمت کا دوسرا نام ہے ۔ جو لوگ اپنے مفاد کی سیاست کرتے ہیں انکا محاسبہ کرنے کا وقت آگیاہے ۔ مرید والا انٹرچینج منظور ہو چکا ہے ۔ سوئی گیس،صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے منصوبوں کیلئے جدوجہد جاری ہے ۔ ہم جن منصوبوں کیلئے کاوش کر رہے ہیں عوام ان سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ کچھ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں لیکن عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ لوگ انتخابات کے بعد حلقے کے لوگوں کو اپنی شکل تک نہیں دکھاتے ۔ ہمایوں اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میرے ساتھی انتخابات سے پہلے اور اب حلقے میں موجود ہیں اور عوام سے رابطے میں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کررہا ہوں انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں ، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کیں۔